مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال اور بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 700 افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو اور بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف علاقوں کلکتہ، جے پور، اڑیسہ، مغربی بنگال، پٹنہ، لکھنؤ اور اتر پردیش میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی تاہم امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.9 تھی۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال تھا جس کی گہرائی 2 کلو میٹر زیر زمین تھی، زلزلے سے نیپال میں درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے جب کہ دونوں ممالک میں آفٹر شاکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اب تک 150 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کی تلاش جاری ہے۔
بھارت میں بھی زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے کے متعدد واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں ریاست بہار میں 14 افراد سمیت 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ زلزلے کے جھٹکے بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ